: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اسٹاک ہوم… این جی ٹی…موم بتیوں کی مدھم روشنی میں رات کا کھانا یا کینڈل لائٹ ڈنرمزاج پر کس قدر خوشگوار اثرات مرتب کر سکتا ہے اس بارے میں تو کچھ نہیں کہا جا سکتا مگر ایسا کرناصحت کے لئے ضرور فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔جی ہاں یہ کہنا ہے سوئیڈن کی لیونڈ یونیورسٹی کے ماہرین کا جنہوں نے ایک تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ اس
طرح کے ماحول میں کھانا در حقیقت آپ کے دل کی صحت کے لئے فائدے مند ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موم بتی کے دھویں کو سونگھنا دراصل دل کی رِدھم کے لئے اچھا ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ موم بتی جلنے کی وجہ سے نمک کے ننھے ذرات کا ہوا میں پھیلنا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ موم بتی کے دھویں سے دل کی دھڑکنیں بہتر ہوتی ہیں اور اس میں روانی آجاتی ہے۔